نظریہ پاکستان مخالف قوانین بنانے کی اجازت نہیں دیں گے،سردار ظفر حسین
پیر 14 مارچ 2016 16:49
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی کے راہنماؤں سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ ،محبوب الزماں بٹ،انجینئر عظیم رندھاوا ، راناوسیم احمد ایڈووکیٹ ،رانا عبد الوحید ، رائے اکرم کھرل ،انجم اقبال بٹ، شیخ محمد مشتاق،پیر کریم اللہ شاہ ،غلام عباس خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ غیرت مند عوامحکمرانوں کو اسلامی تعلیمات اور نظریہ پاکستان کے مخالف قوانین بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ، پنجاب حکومت نے اسمبلی میں اپنی اکثریت کے بل بوتے پر ایک ایسا بل پاس کیا ہے جو پاکستان کے خاندانی اور سماجی نظام کو تہہ و بالا کرنے کا باعث بنے گا۔
حکمران مغرب کی غلاظت اپنے ملک میں لانے کی بجائے ان کی دیانتداری ، نظم و ضبط اور قانون کی حکمرانی کی نقالی کریں۔(جاری ہے)
مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے اللہ اور رسول کی تعلیمات اور ملکی آئین کی مخالفت ناقابل معافی جرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے ادھورے ایجنڈا کو پورا کرنے کا بیڑا اب نواز شریف نے اٹھا لیا ہے ۔ بیرونی امداد اور فنڈ ز کے حصول کیلئے ہمارے خاندانی نظام کو توڑنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے سیکولر ازم اور لبرل ازم میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔حکمران اگر واقعی عورت کے حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں تو انہیں غربت ،جہالت ، بیماری اور مہنگائی کی دلدل سے نکالیں اور لوگوں کی معاشی مشکلات کو کم کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس قانون سے شرح طلاق میں اضافہ ہوگا اور عورت تنہا اور بے سہارا ہوکر رہ جائے گی ،اس سے پھیلنے والا انتشار تمام اخلاقی اور خاندانی قدروں کی تباہی پر منتج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری تہذیب میں خواتین کو جو قابل احترام مرتبہ و مقام دیا گیا ہے یہ بل اسے چھین لینے کی سازش ہے ۔انہوں نے کہا کہ مغرب میں خاندان کا تصور بھی ختم ہو گیاہے ۔ ایک بڑی تعداد ان لوگوں کی ہے جن کو اپنے باپ کا بھی پتہ نہیں ۔ ہم ایسی تہذیب کو زہر قاتل سمجھتے ہیں ۔ یہ ملک اسلام کے نام پر بناہے یہاں شخصی آزادی لازمی ہے مگر اسلام اور دستور پاکستان کی روسے یہاں مادر پدر آزادی کا کوئی تصور نہیں ، نہ ہی یہ کاوشیں کامیاب ہوں گی ، قرآن و سنت میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.