ریلوے حکام نے قراقرم اور بزنس ایکسپریس ٹرین کے بعد کراچی ایکسپریس کے کرایوں میں 10 سے 30 فیصد اضافہ کر دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 16:55

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) ریلوے حکام نے قراقرم اور بزنس ایکسپریس ٹرین کے بعد کراچی ایکسپریس کے کرایوں میں 10 سے 30 فیصد اضافہ کر دیا ،کرایوں کا اطلاق کل 15 مارچ سے ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا کرایہ 1135 سے بڑھا کر 1430 کر دیا گیاہے ، اے سی بزنس کا کرایہ 3500 سے بڑھا کر 4ہزار روپے جبکہ اے سی سلیپر کا کرایہ 5 ہزار سے بڑھا کر5ہزار 700سروپے کر دیا گیاہے۔ریلوے حکام نے کرایوں میں اضافے کی وجہ جدید سفری سہولتوں کی فراہمی قرار دیا ہے جن میں ٹی وی، منرل واٹر ، وائی فائی اوردیگر سہولتیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :