عدالت نے بغیر لائنس کلاشنکوف رکھنے کے مقدمے میں مصطفی کانجو کو اشتہاری قرار دیدیا
جائیداد ضبط کرنے کی کاروائی کا آغاز ،ملزم کے نام پر موجود منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب
پیر 14 مارچ 2016 17:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) لاہور کی مقامی عدالت نے بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کے مقدمے میں بیرون ملک فرار ہونے اور عدالتی نوٹسز کی عدم تعمیل پرملزم سابق وزیر مملکت کے بیٹے مصطفی کانجو کو اشتہاری قراردیدیا۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ اکرم آزاد نے مصطفی کانجو کے خلاف کیس کی سماعت کی، تعمیل کنندہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مصطفی کانجو بیرون ملک فرار ہو چکا ہے اور جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہو رہا جبکہ سرکاری وکیل سید محمد زرغام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مصطفی کانجو کے خلاف تھانہ شمالی چھاؤنی میں بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔
انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم مصطفی کانجو نے اسی کلاشنکوف سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں راہگیر طالبعلم زین جاں بحق ہوا تھا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ زین قتل کیس سے بریت کے بعد سے لے کر آج تک ملزم مصطفی کانجو اس مقدمے میں اپنی بیگناہی ثابت کرنے کے لئے حاضر نہیں ہوا۔جس پر عدالت نے مصطفی کانجو کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزم کی جائیداد ضبط کرنے کی کاروائی کا آغاز کر نے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کے نام پر موجود منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.