سیکرٹری ثانوی تعلیمی بورڈ و ڈپٹی کمشنر کچھی کا ماڈل سکول ڈھاڈر میں جاری میٹرک امتحانات کے سنٹر کا دورہ

تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے، نقل مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے عملی کردار ناگزیر ہے، حکومت بلوچستان میں تعلیمی انقلاب لانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے، شوکت علی سرپرہ

پیر 14 مارچ 2016 17:11

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) سیکرٹری ثانوی تعلیمی بورڈ اور ڈپٹی کمشنر کچھی کا ماڈل سکول ڈھاڈر میں جاری میٹرک کے سنٹر کا دورہ ۔تعلیم کی معیار کو بہتر کرنے اور نقل مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے عملی کردار ناگزیر ہے۔حکومت بلوچستان میں تعلیمی انقلاب لانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ثانوی تعلیمی بورڈ شوکت علی سرپرہ نے ماڈل سکول ڈھاڈر میں میٹرک کے امتحانات کے موقع پر سنٹر کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی محمد اسلم سومرو،سنٹر سپریٹینڈنٹ عبد الخلیل سیال،ڈپٹی سپریٹینڈنٹ نصراللہ ڈومکی ،ایڈیشنل لیاقت علی،نگران اساتذہ عبدالعزیز گولہ،امداد علی رند،جی ٹی اے کچھی کے رہنماء محمد اسلم رائیجہ دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ثانوی تعلیمی بورڈ نے سنٹر کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور سپر وائزری اسٹاف سمیت سکول کی پرنسل کی جانب سے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر میں امتحانات بہترین ماحول میں خوش اسلوبی سے ہو رہے ہیں جو ایک احسن اقدام ہیں دیگر سنٹرز بھی مذکورہ سنٹر کی کاکردگی کی تقلید کریں ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو تعلیم یافتہ بنانا مشن ہے اس پر حکومت سنجیدگی سے عمل کر رہی ہے تعلیم یافتہ اقوام کے صفوں میں برابر آنے کیلئے ہمیں نقل کی بجائے عقل سے پیپر حل کرکے ٹاپ نمبرز لیکر بہتر مستقبل سنوارنے کیلئے میدان میں آنا ہوگا نقل مافیا کے حوصلہ شکنی کیلئے عملی کام کرنا ہوگا تاکہ طلباء میں انکی صلاحیتیوں کو بروئے کا لایا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر کچھی محمد اسلم سومرو نے کہا کہ تعلیم کی شمع کو وشن کرنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں جنہوں نے زیور تعلیم سے آراستہ ہوکر اپنی تقدیر خود بدل دی آج دنیا پر راج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علم کی اندھیروں میں اجالا لانے کیلئے ہر ذی روح کو مخلصی کے ساتھ تعلیم کے فروغ اور نقل کی لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا تب ہی ہم اپنے آنے والے کل کو بہتر مستقبل کی ضمانت دے سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :