چند صحافی پیدا ہی غلط بیانی کیلئے ہوئے ہیں : شاہد آفریدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 مارچ 2016 17:12

چند صحافی پیدا ہی غلط بیانی کیلئے ہوئے ہیں : شاہد آفریدی

کولکتہ ، قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے ہندوستانی عوام کی جانب سے ملنے والے پیار کے حوالے سے بیان پر ہونے والی تنقید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا نے ان کا بیان غلط انداز میں پیش کیا ، چند صحافی پیدا ہی غلط بیانی کیلئے ہوئے ہیں ۔ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں ٹی ٹوئنٹی کپتان کا کہنا تھا کہ لوگ ٹی وی پر تبصرے کرنے کی بجائے امن کی کوششیں کریں تو یقیناً امن قائم ہو جائے گا ، افسوس ہے کہ کچھ صحافی معصومانہ بیان کو جان بوجھ کر غلط انداز میں پیش کرنے کیلئے ہی پیدا ہوئے، مثبت طرز عمل کا مظاہرہ کریں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کیلئے ہندوستانی شہر کولکتہ پہنچنے کے بعد گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ہندوستان کے لوگوں سے ہمیں اتنا پیار ملا جتنا ہمیں پاکستان میں بھی نہیں ملا ۔ شاہد آفریدی کے اس بیان پر انہیں ملک بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور بہت سے سابق کھلاڑیوں نے بحیثیت کپتان ان سے ذمے دارانہ بیان دینے پر زور دیا ۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ تند و تیز جوابات کی وجہ سے میڈیا کی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں ۔

چند صحافی پیدا ہی غلط بیانی کیلئے ہوئے ہیں : شاہد آفریدی