اورکزئی ،کوئلے کی کان میں دھماکے کے تیسرے روز ریسکیو آپریشن مکمل ،7مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی
تین روزتک جاری ریسکیو آپریشن میں10مزدوروں کو زخمی ،16کوبحفاظت نکالا گیا
پیر 14 مارچ 2016 17:13
ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) اورکزئی کوئلے کے کان میں دھماکے کے تیسرے روز ریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا ۔ریسکیو آپریشن کے دوران 7مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی۔تین روزتک جاری ریسکیو آپریشن میں10مزدوروں کو زخمی حالت میں جبکہ 16مزدوروں کوبا حفاظت نکال لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی محمد زبیر خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اورکزئی ایجنسی کوئلے کے کان دھماکے کے بعد تیسرے روز ریسکیو آپریشن کو مکمل کر لیا گیا ہے۔
تین روزہ ریسکیو آپریشن کے دوران 7ڈیڈباڈیز ریکور کی گئی ہے جبکہ 10زخمیوں کو پہلے دن کوہاٹ اور پشاور ہسپتال منتقل کر دیا تھا۔امدادی سرگرمیوں میں 16مزدوروں کو باحفاظت بھی نکال لیا گیا ہے ۔جاں بحق ہونے والوں میں سید احمد حسین ولد سید اصغر حسین ،اختر حسین ولد سید محمد ،احمد ولد امیر محمد،زاہد حسین،دین محمد ساکنان شانگلہ ،فضل رحیم ولد فضل رحمان سکنہ بحرین،صدام حسین ولد نور خادیم سکنہ برآمد خیل شامل ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.