اسرائیل نے انڈونیشیا کی وزیرخارجہ کو فلسطین داخلے سے روک دیا

ریتنو مارسودی رمہ میں انڈونیشیاکے قونصل کی تعیناتی کے لیے جارہی تھیں،انڈونیشی وزارت خارجہ

پیر 14 مارچ 2016 17:36

تل ابیب /جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) اسرائیل نے انڈونیشیا کی وزیرخارجہ ریتنو مارسودی کو فلسطینی علاقے مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ وزیرخارجہ مارسودی فلسطینی علاقے میں اپنا اعزازی قونصل مقرر کرنے کے لیے وہاں جا رہی تھیں،ریتنو مارسودی نے عمان میں میا ابو شوشة کو فلسطینی علاقوں کے لیے انڈونیشیا کا پہلا اعزازی قونصل مقرر کرنے کی تقریب منعقد کی، اسرائیل نے اْردن ایئرفورس کے اْس ہیلی کاپٹر کو مغربی کنارے میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، جس کے ذریعے ریتنو ماسودی وہاں جانا چاہتی تھیں۔

رملہ ویسٹ بینک کا وسطی شہر ہے جو فلسطینی اتھارٹی کا انتظامی دارالحکومت ہے۔ انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اجازت نہ دینے سے رملہ میں انڈونیشیا کے قونصل کی تعیناتی کے فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک انڈونیشیا فلسطینی تحریک کا ایک بہت بڑا حامی ہے اور اس کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :