اسلام آباد، راول ڈیم میں چائنا کٹنگ کے خلا ف آپریشن، سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران اور راول ڈیم انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست

پیر 14 مارچ 2016 17:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر راول ڈیم میں چائنا کٹنگ کے خلا ف وفاقی ترقیاتی ادارے کی طرف سے کیے جانے والے آپریشن کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران اور راول ڈیم انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی گئی،درخواست میں سی ڈی کے اعلیٰ عہداروں کے خلاف اقدام قتل اور دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز تھانہ بنی گالا میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر راول ڈیم میں چائنا کٹنگ کے حوالے سے سی ڈی ا ے کی طرف سے کیے جانے والے آپریشن کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی،درخواست جمیل عباسی نامی شخص کی طرف سے جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ موضع لکھوال کی 419 کنال زمین نہ تو سی ڈی اے نہ حکومت پنجاب کی ملکیت ہے،جس پر مقامی عدالت نے 22 مارچ 2013 کو اہلیاں لکھوال کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے مزید بتایا کہ11 مارچ کو ڈی جی انفورسمنٹ ، سمال ڈیم پنجاب کے ایس ڈی او محمد بلال اور پروجیکٹ دائریکٹر محمد ہارون نے غیر قانونی طور پرڈنڈہ برداروں افراد کے ہمراہ دیواریں گرائیں اور کمروں کو نقصان پہنچایااور عمارت میں موجود ملازمین کو دھمکیاں دی گئیں اور حبس بیجا میں رکھا گیا جبکہ نجی ٹی وی چینل کو بھی 50کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :