ضلعی حکومت کا مچھلیوں کا غیر قانونی شکار روکنے ،افزائش نسل بڑھانے اور پیداوار میں اضافے کے لئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ

پیر 14 مارچ 2016 17:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کی زیر صدارت پشاور میں مچھلیوں کی پیداوار بڑھانے اور غیر قانونی شکار روکنے پر سختی سے عمل درآمد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواجس میں ڈی او فشریز سید ہدایت شاہ ‘ سعید الرحمان چئیرمین فشریز ‘ یوسف حیات ممبر محمد عرفان ممبراور پرنسپل سٹاف آفیسر سہیل نذیرنے شرکت کی ا ڈی او فشریز اجلاس میں بتایاکہ پشاور میں مچھلی کی پیداوار ‘ تالابوں کی صورت حال اور غیر قانونی شکار روکنے کے لئے کئے اقدامات اوردیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں فیصلے کئے گئے کہ مچھلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے ضلعی حکومت اور پرائیوٹ سیکٹر کے مابین رابطے مزید تیز اور موثر بنائے جائینگے اور ضلعی حکومت مچھلی کے افزائش نسل اورپیداوار بڑھانے کے لئے پرائیوٹ سیکٹر کوفنڈز جاری کرے گی جبکہ اس کے علاوہ مارچ سے جون تک چونکہ مچھلی کے افزائش نسل کا سیزن ہوتاہے اس لیے اس دوران چائینہ مچھلی کے شکار ‘خریدوفروخت پر پابندی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائیگا جبکہ فشریز کمیٹی کے چئیر مین اور ممبران کو روزانہ کی بنیاد پر سرکاری اہلکاروں کے ہمراہ چھاپے مارے گے اور مچھلی کے غیر قانونی شکار کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائیگی ضلع ناظم نے ڈی او فشریز کو ہدایات جاری کی کہ فشریز کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے اور ہر قیمت پر مچھلی کے غیرقانو نی شکار کوروکنے اورپیداوارمیں اضافے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی اس کے علاوہ محکمہ فشریز کو مچھلی کے شکار کیلئے دئیے گئے لائسنس کی تعداد میں کمی اورنئے لائسنس جاری نہ کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ مچھلی کی افزائش نسل اورپیداوار میں اضافہ ہوسکیں -