افتخار علی مشوانی کا تخت بھائی میں بارش سے گرنیوالے مکان کی چھت سے متاثرہ خاندان کے گھر کا دورہ

متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار، شیر خوار بچی کی موت پر تعزیت،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سے فوری مالی امداد کیلئے رابطہ

پیر 14 مارچ 2016 17:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے حاجی عبدالرحمان کلے تخت بھائی میں گزشتہ رات شدید بارش سے گرنے والے مکان کی چھت سے متاثرہ خاندان کے گھر کا دورہ۔ متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار اور شیر خوار بچی کی موت پر تعزیت کی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سے فوری طور پر مالی امداد کرنے کیلئے رابطہ۔

متاثرین بارش خود کو تنہا نہ سمجھیں۔متاثرین کے دُکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔صوبائی حکومت اپنے منشور اور پالیسی کیمطابق متاثرین بارش سے بھر پورتعاون کریگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق جاری شدید بارشوں سے تخت بھائی کے نواحی علاقہ حاجی عبدالرحمان کلے میں اتوار کے شب محکمہ ڈاگ کے پوسٹ مین نادرشاہ کے متاثرہ گھر کا دورہ کیا۔ اور متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور انکی شیر خوار بچی کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی اشفاق احمد خان ، تحصیلدار محمد دیار خان اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے اس موقع پرو زیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سے رابطہ کرکے متاثرہ خاندان کے بارے میں بتایا۔ اور متاثرہ خاندان کیلئے فوری طور پر مالی امداد اور ازسر نو گھر کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :