جڑی بوٹیاں بہاریہ فصلوں میں فی ایکڑ کمی کا سبب بننے والی وجوہات میں سب سے زیادہ اہم ہیں،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب
پیر 14 مارچ 2016 17:46
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) جڑی بوٹیاں بہاریہ فصلوں مکئی ،سورج مکھی اور کماد میں فی ایکڑ کمی کا سبب بننے والی وجوہات میں سب سے زیادہ اہم ہیں۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زرعی سائنسدانوں نے تجربات سے یہ بات ثابت کی ہے کہ جڑی بوٹیوں کی وجہ سے ان بہاریہ فصلوں کی پیداوار میں 20تا45فیصد کمی ہو جاتی ہے ۔
کاشتکار بہاریہ فصلوں کو ابتدائی 40تا45دن تک ان جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں تاکہ ان فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے ۔ اگر جڑی بوٹیوں کا بروقت تدارک نہ کیا جائے تو یہ روشنی ، خوراک اور پانی کے حصول میں فصل کا مقابلہ کرتی ہیں اور یہ بہاریہ فصلوں کے پودوں کی نسبت دو سے تین گنا ان کو استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں جڑی بوٹیاں بہت سے کیڑوں اور بیماریوں کے میزبان پودوں کے طورپر بھی کام کرتی ہیں۔
بہاریہ فصلوں میں چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں میں باتھو، کرونڈ ، لیہلی، جنگلی پالک ، چولائی، ددھک، قلفہ ، بکھڑا، چبڑ، اٹ سٹ، سینجی ، مینا، میکواور جنگلی ہالوں زیادہ اہم ہیں جبکہ نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں میں ڈیلا ، کھبل گھاس ، سوانکی گھاس ، مدھان گھاس ، دمبی گھاس اور بانسی گھاس شامل ہیں۔ کھیلیوں اور وٹوں پر کاشتہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی میں خاطر خواہ مدد ملتی ہے کیونکہ وٹوں پر کاشتہ جڑی بوٹیاں کیمیائی زہروں کے استعمال سے باآسانی تلف کی جاسکتی ہیں ۔ کاشتکار بہاریہ فصلوں سے جڑی بوٹیوں کی کیمیائی طریقہ سے تلفی کے لیے کیمیائی زہروں کے انتخاب کے لیے محکمہ زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے مقامی زرعی ماہرین سے مشورہ کریں۔ قطاروں میں کاشتہ بہاریہ فصلوں سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے ٹریکٹر کے ذریعے 2سے 3بار گوڈی کریں اور آخری گوڈی کے بعد مکئی ، سورج مکھی اور کماد کے پودوں کے ساتھ مٹی چڑھائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.