راولپنڈی، لیاری گینگ وار کے گرفتار پانچ ملزمان دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پیر 14 مارچ 2016 17:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نے لیاری گینگ وار کے گرفتار پانچ ملزمان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے موقع پر پولیس تھانہ پنجراں اٹک میں لیاری گینگ وار کے پانچ ملزمان نور زمان غلام حسین صفدر حسین ،امیر خان وغیرہ کو عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ گاڑیاں سونا اور کیش برآمد کیا گیا ہے ملزمان سے تفتیش کیلئے پندرہ روزہ جسمانی پر دینے کی استدعا کی گئی فاضل عدالت نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے ملزمان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

متعلقہ عنوان :