ورلڈ ٹی 20 میں سینئر کھلاڑیوں سے سب ہی اچھی پرفارمنس کی توقع رکھتے ہیں: کوہلی

پیر 14 مارچ 2016 17:55

ورلڈ ٹی 20 میں سینئر کھلاڑیوں سے سب ہی اچھی پرفارمنس کی توقع رکھتے ہیں: ..

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 بہت بڑا ایونٹ ہے اور سینئر کھلاڑیوں سے سب ہی اچھی پرفارمنس کی توقع رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئی دلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ جیت کی ایک ہی چابی ہے کہ ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہی ہے، اس کا فائدہ ہونا چاہئے جبکہ سینئر کھلاڑیوں سے سب ہی اچھی پرفارمنس کی توقع رکھتے ہیں۔ ۔