رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران کوئلے اور اسٹیل سمیت اہم صنعتی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے ، چین
پیر 14 مارچ 2016 17:55
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) چین نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران کوئلے اور اسٹیل سمیت اہم صنعتی پیداوار میں کمی واقع ہوئی۔محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جنوری اور فروری کے دوران ملکی صنعتی پیداوار میں کمی ہوئی جن میں کوئلے اور اسٹیل جیسی اہم اشیاء بھی شامل ہیں حالانکہ ان کے خام مال کی سپلائی پیداوار سے کہیں زیادہ رہی جبکہ تیل کی پیداوار میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری اور فروری کے دوران اقتصادی شرح نمو کی رفتار بھی سست رہی جس کی وجہ صنعتی پیداوار میں کمی ہے۔دو مہینوں کے دوران اسٹیل کی پیداوار121.1 ملین ٹن رہی جو پچھلے سال کی نسبت 5.7 فیصد کم ہے۔جس کے باعث پکانے کیلئے استعمال ہونے والے کوئلے کی پیداوار بھی 10.4 فیصد کم ہوگئی۔(جاری ہے)
چین جوکہ دنیا میں اسٹیل کی نصف کے قریب پیداوار کا حامل ملک ہے تاہم اس کی گرتی مانگ کے باعث اس کی پیداوار میں بھی کمی آرہی ہے۔
ادھر حکومت کی جانب سے ماحول دوست ایندھن کے فروغ کے اقدامات کے باعث کوئلے کی پیداوار 513 ملین ٹن رہی جو پچھلے سال کے اسی عرصے کی نسبت 6.4 فیصد کم ہے۔اس عرصے کے دوران ملک میں بجلی کی پیداوار 870.2 ارب کلو واٹ رہی جوکہ 2015 ء کے اسی عرصے کی نسبت 0.3 فیصد زیادہ ہے تاہم تھرمل بجلی کی پیداوار میں 4.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ ہائیڈرو بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک کے چھوٹے شہروں میں تیار شدہ گھروں کی فروخت میں کمی کے باعث شعبہ تعمیرات دباؤ کا شکار رہا تاہم جائیدادوں کی خرید و فروخت میں تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 2015 ء کے دوران پورے سال کا اضافہ صرف ایک فیصد تھا۔جنوری اور فروری کے دوران گیس کی پیداوار میں 2015 ء کے اسی عرصے کی نسبت 5.7 فیصد اضافہ ہوا۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق رواں سال کے دوران تیل کی طلب 2.9 فیصد اضافے کے ساتھ تین لاکھ اکتیس ہزار بیرل یومیہ رہنے کا امکان ہے۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.