پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے نصابی کتب ڈسپیچ کرنے کا آغاز کر دیا

پارٹنرسکولوں میں 71لاکھ کتب مفت تقسیم کی جائیں گی،پارٹنر سکولوں میں نصابی کتب کی تقسیم کے لیے 58پوائنٹس کا انتخا ب کر لیا گیا

پیر 14 مارچ 2016 18:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے تعلیمی سال 2016-17کے لیے نصابی کتب ڈسپیچ کر نے کاآغاز کر دیا ۔ اپریل سے شروع ہونے والے تعلیمی سال کے لیے پارٹنر سکولوں میں 71لاکھ نصابی کتب تقسیم کی جائیں گی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر فنانس کامران حفیظ کی سربراہی میں بکس ڈسٹری بیوشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کمیٹی کی نگرانی میں صوبے میں58پوائنٹس پر نصابی کتب تقسیم کی جائیں گی۔ پار ٹنر سکولوں کے سہولت کے لیے نصابی کتب انہیں متعلقہ تحصیل و ضلع میں فراہم جائیں گی۔واضح رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اپنے پارٹنر سکولوں کے طالب علموں کی ماہانہ فیس کے علاوہ نصابی کتب بھی فراہم کرتی ہے۔ اس طرح یہ طالب علم میٹرک تک مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :