کراچی : کسٹم حکام کی جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی ، سینکڑوں‌ موبائل فون سے بھرا بیگ قبضے میں‌لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 مارچ 2016 18:08

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) : کسٹم حکام نے جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران نجی پرواز کے ذریعہ دبئی سے کراچی آنے والے دستی بیگ قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ضبط کیے گئے دستی بیگز میں سے لاکھوں روپے مالیت کے 950 موبائل فونز بر آمد ہوئے جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔