پنجاب بھر میں ہفتہ برا ئے بہبود آبادی شروع ، 19مارچ تک پرعزم طریقے سے منایا جائیگا

صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے رکشوں پر بہبود آبادی سے متعلق آگہی پیغامات کے فلیکسز چسپاں کئے

پیر 14 مارچ 2016 18:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیربہبود آبادی و تحفظ ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی ماں اور بچے کی صحت کو مقدم جانتے ہوئے بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے اپنا فعال اور کلیدی کردار ادا کررہاہے پورے پنجاب میں ضلعی اور تحصیل سطح پر ہفتہ برائے بہبودآبادی 14مارچ سے 19مارچ تک جوش وخوش سے منایا جارہاہے جس کا آغاز یہاں قذافی سٹیڈیم میں رکشوں پر آگاہی مہم کو مزید فعال بنانے کے لیے بہبود آبادی پروگرام سے متعلق آگہی فلیکسز لگا کر کردیا گیاہے۔

اس امر کا اظہار صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے رکشوں پر بہبود آبادی سے متعلق فلیکسز چسپاں کر کے آج سے ہفتہ برائے بہبود آبادی کا آغاز کردیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پاپولیشن ویک چنگ چی اور آٹو رکشوں پر فلیکسز لگا کر منایا جارہاہے۔ اس سے پیش تربل بورڈز سٹمرز اور اشتہارات لگادئیے گئے ہیں اور ٹی وی کمرشل بھی آن ائیر کروائے جارہے ہیں۔ بہبود آبادی کے فیملی ہیلتھ کلینکس اور فیملی ہیلتھ سنٹرز اپنا بھرپور کردار اد کریں گے۔ لوگوں کو سیمینارز، ریلیز واکس ،قرات، نعت، صحت مندبچوں، کوئز اور مضمون نگاری کے مقابلوں میں بلا کر انہیں ماں اور بچے سے متعلق ضروری معلومات و آگہی اور لٹریچر فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :