کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 4افراد افغان صوبے پکتیا سے اغوا ہوگئے

پیر 14 مارچ 2016 18:22

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 4افراد افغانستان کے صوبے پکتیا سے مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کے طوری بنگش قبائل سے تعلق رکھنے والے چار افراد صابر ولد سلمان علی ، ساجد ولد نواب ، نصیر ولد افضل اور جلال حسین کو افغانستان کے صوبہ پکتیا کے علاقے شہرنو اور سوختہ سے نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائینٹ پر اغوا کرلئے ۔ اغوا ہونے والے افراد تجارت کی غرض سے افغانستان گئے تھے۔ آخری اطلاعات تک افغان صوبہ پکتیا کی انتظامیہ مغویان کو بازیاب نہیں کراسکے۔ پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :