وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پربلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل زون میں برساتی نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی جاری
پیر 14 مارچ 2016 18:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل زون میں برساتی نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری گزشتہ تین روز کے دوران شاہ فیصل کالونی ،گرین ٹاؤن ،سمیت ملحقہ علاقوں میں بیشتر برساتی نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ ضلع کورنگی کے حدود میں قائم تمام چھوٹے اور بڑے برساتی نالوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرکے نالوں کی مستقل بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے گرین ٹاؤن ،گولڈن ٹاؤن اور چکورہ نالہ ناتھا خان گوٹھ کا دورہ کرکے نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تحت برساتی نالوں کی صفائی اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کی خصوصی مہم جاری ہے انہوں نے کہاکہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنا نے کے ساتھ کچرا کنڈیوں سے روزانہ کی بنیادوں پر کچرے کی منتقلی اور علاقائی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے شاہ فیصل زون میں برساتی کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور متوقع برسات سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کے عمل کو مکمل کیا جائے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.