پیسے’ اگلنے‘ والی مشینیں خراب ہوگئیں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 18:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) سرگودھا کے مختلف بنکوں میں اے ٹی ایم مشینز کی خرابی کی اطلاعات صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا سرگودھا کے مختلف بنکوں میں اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے والے افراد کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب بنکوں میں اکثر اوقات اے ٹی ایم مشین سے پیسے برآمد نہیں ہوتے، بعض مشینوں میں رقم نہیں رکھی جاتی جبکہ بعض میں بجلی اور دیگر فنی خرابی کے باعث رقم نہیں ملتی جس سے شہری گھنٹوں انتظار کرتے ہیں اور جن مشینوں پر رقم دستیاب ہوتی ہے وہاں لوگوں کی لمبی قطاریں نظر آتی ہیں۔