سرکاری ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری کا عمل ناکام ہوگیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 18:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) ٹی ایم اے سرگودھا سمیت مختلف سرکاری دفاتر میں بائیو میٹرک کے ذریعے حاضری لگانے کا عمل ناکام ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے بائیو میٹرک نظام کے ذریعے گھوسٹ ملازمین کا خاتمہ کرنے کیلئے اس نظام کو رائج کیا تھا لیکن ایک سازش کے تحت بائیو میٹرک سسٹم کو ناکام بنایا جارہا ہے اس سے ٹی ایم اے مالی بحران کا شکار ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 15 سے 20 ملازمین ہی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری لگاتے ہیں ایڈمنسٹریٹر کی عدم دلچسپی کے باعث یہ نظام ٹی ایم اے سرگودھا میں ختم ہونے کے در پے ہے جس کی کوئی جانچ پڑتال نہیں ہورہی ہے شہریوں نے کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم کو مکمل طور پر ادارو میں رائج کیا جائے۔