میانوالی پولیس کی سکولوں میں موک ایکسرسائز

پیر 14 مارچ 2016 18:28

میانوالی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) ڈی پی او میانوالی سرفراز خا ن ورک کی ہدایت پر ،موجودہ ملکی حالات کے پیش نظرضلع میں سکولوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے میانوالی پولیس کی علاقہ تھانہ کمر مشانی کے سکولوں میں موک ایکسرسائز کی گئی جس میں جملہ محکمہ جات کو الرٹ رکھنے کے لیے کی گئی جس میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ریہرسل کی گئی ڈی ایس پی سرکل عیسٰی خیل کی زیرنگرانی کی جانے والی ریہرسل میں ایلیٹ فورس،QRF،ایجینسیز،ریسکیو1122،ٹی ایم او،سول ڈیفینس،سی ٹی ڈی،ٹریفک اور ہیلتھ کے ملازمین نے شرکت کی ،ڈی پی او میانوالی سرفراز خان ورک نے اس موقع پر کہا کہ میانوالی پولیس انشاء اﷲ ہمہ وقت الرٹ ہے اور پیش آنے والے ناخوشگوار واقع کی صورت میں میانوالی پولیس اس کا ڈٹ کا مقابلہ کرے گی،۔

(جاری ہے)

دوران ریہرسل سپریٹینڈنٹ جیل ساجد بیگ نے کہا کہ رہرسل کا مقصد تمام محکمہ جات اور دیگر محکموں کو الرٹ رکھنا ہے،اور موجودہ حالات کے پیش نظر دہشتگردوں سے نمنٹنے کے لیے کسی وقوعہ کے سرزد ہونے پر پولیس ،ایلیٹ فورس ،QRF،اور دیگر محکموں کا موقع پر بر وقت پہنچنا چاہیے،اس موقع پر سپریٹنڈنٹ جیل نے پولیس کو بہترین سیہرسل کرنے پر شاباش دی ،

متعلقہ عنوان :