محکمہ خوراک سرگودھا میں میرٹ سے ہٹ کر ترقیا ں کر نے کا انکشا ف

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 18:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء )محکمہ خوراک سرگودھا میں میرٹ سے ہٹ کر ترقیا ں کر نے کا انکشا ف ہوا ہے ، یہ انکشاف ، سیکرٹری فوڈ پنجا ب کے نا م دی گئی ایک درخواست میں ہوا ہے جس میں متاثرہ اہلکاروں نے الز ا م لگا یا ہے کہ حالیہ ہو نے والی ڈی پی سی میں کی جا نے والی ترقیاں مبینہ طور پر رشوت وصول کر کے کی گئیں جس کا انکشاف ہو نے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ من فو ڈ پنجا ب اور سیکشن آ فیسر پر مشتمل ٹیم نے دور روز قبل اچانک سرگودھا پہنچ کر ہو نے والی بے ضابطگیو ں کی چھا ن بین کی تاہم 25 سے زا ئد اہلکاروں نے اس انکوائر ی پر بھی عدم اعتما د کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے معاملہ دبانے کے لئے ڈی پی سی اجلا س کے تقریباً ایک ما ہ بعد محض معاملہ دبا نے کے لئے ترقیو ں سے محر و م رہ جا نے والے اہلکاروں کے سادہ کاغذات پر دستخط اور انگو ٹھے لگانے پر مجبو ر کیا گیا جب کہ ایسا نہ کر نے والو ں کو سزائیں دینے کی دھمکی بھی دی گئی اس طر ح انکوائری ٹیم بھی مبینہ طور پر چمک کا شکار ہو کر رہ گئی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہا ر کیا ہے کہ قا نو ن کے مطابق ڈی پی سی میں اہلکاروں کے ریکارڈ کے مطابق فیصلہ کیا جا تا ہے نہ کہ زبانی انٹر ویو کیا جا تا ہے ۔انہو ں نے مز ید کہا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سرگودھا ڈویژ ن کی کمز ور پا لیسی کے باعث سابقہ گند م کا اجر اء منا سب طریقے سے نہ ہو سکا ہے جس سے محکمہ خوراک کے ملا ز مین سخت پر یشانی کا شکا ر ہیں حالا نکہ جنوبی پنجا ب کے ملتا ن سمیت تما م فوڈ مر ا کز سے تما م گند م کی نکا سی ہو چکی ہے اور نئی گند م خرید نے کی تیا ر یا ں جا ری ہیں ۔

متاثرہ اہلکاروں نے وزیر اعلیٰ پنجا ب۔ صوبائی سیکرٹری فو ڈ اورڈائریکٹر فوڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پی سی فوری طور پر منسو خ کی جا ئے اور نئی ڈی پی سی تشکیل دے کر میرٹ کے مطابق ترقیاں دی جا ئیں جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کا سرگودھا سے فی الفو ر تبادلہ کیا جا ئے ۔