علاقائی تنازعات حل کرنے کے لیے اپنا انٹرنیشنل میری ٹائم ’عدالتی مرکز‘ قائم کرنے کا اعلان
ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 18:39
بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) چین نے کہا ہے کہ وہ علاقائی تنازعات حل کرنے کے لیے اپنا انٹرنیشنل میری ٹائم ’عدالتی مرکز‘ قائم کرہا ہے۔چین کی اعلیٰ ترین عدالت کی جانب سے اس بارے میں چند ہی معلومات دی گئی ہیں، تاہم عدالت کا کہنا ہے کہ یہ مرکز چین کو ایک ’بحری طاقت‘ بننے میں مدد دے گا۔حالیہ مہینوں میں وسائل سے مالا مال جنوبی بحیرہ چین کے پانیوں میں چین کی جانب سے مصنوعی جزیروں کی تعمیر کے عمل کے آغاز کے بعد بیجنگ اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان تنازع جاری ہے۔
ادھر ڈیاؤیْو اور سِنکاکْو جزائر پہ بھی چین اور جاپان کے درمیان کشیدگی کی فضا ہے۔بین الاقوامی سمندری تنازعات عموماً اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں۔(جاری ہے)
ان تنازعات میں جنوبی بحیرہ چین پر چینی دعوے کے خلاف فلپائن کی جانب سے دائر کیا جانے والا مقدمہ بھی شامل ہے تاہم چین نے اس مقدمے کی کارروائی میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔
نئے عدالتی مرکز سے متعلق اعلان چین کی پارلیمان کے سالانہ اجلاس کے دوران چیف جسٹس زو شیانگ کی جانب سے کیا گیا ہے۔عدالتی مرکز یا اس کے طریقہ کار سے متعلق مزید کوئی معلومات دیے بغیر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہرصورت چین کی قومی خود مختاری، سمندری حقوق، اور دیگر اہم حقوق کی حفاظت کرنی ہوگی۔چین میں دنیا میں سب سے زیادہ مقامی سمندری عدالتیں قائم ہیں اور چین کے سرکاری ریڈیو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق انھوں نے گذشتہ سال 16 ہزار مقدمے نمٹائے تھے۔چین کی جانب سے متنازع سمندری علاقوں میں مصنوعی جزیروں، ہوائی اڈے کے رن وے اور دیگر سہولیات کی تعمیر کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔اس کشیدگی کے باعث امریکہ کی جانب سے بھی ان سرگرمیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطابہ کیا گیا ہے۔چین کے حریفوں کی جانب سے اس پر علاقے کو فوجی علاقے میں تبدیل کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے جبکہ چین کا کہنا ہے کہ وہ یہ تعمیر اپنے حقوق کے دائرے میں رہ کے کر رہا ہے اور یہ تعمیرات شہری مقاصد کے لیے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فلسطین کے لئے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی قرار داد پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ جمعہ کو ہو گی
-
سعودی شہری نے اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ بطورعیدی کھلا دیا
-
سعودی خاتون کو گاڑی سے کچلنے والے شہری کو سزائے موت
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.