پنجابی فلموں کا سنہری دوراب کبھی واپس نہیں آسکتا ‘اداکارہ صائمہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 18:43

پنجابی فلموں کا سنہری دوراب کبھی واپس نہیں آسکتا ‘اداکارہ صائمہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کا سنہری دوراب کبھی واپس نہیں آسکتا ‘ماضی کی روایتی فلموں میں کردار نگاری اورپاکستانی تہذیب و ثقافت کا بڑا خیال رکھا جاتاتھا۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا میں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز فلموں سے کیا جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلطان راہی مرحوم کی اچانک وفات کے باعث پنجابی فلموں کا سورج غروب ہوگیا جبکہ دور حاضر کی فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا بے شمار اداکار فلموں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ہیں، میں نے بھی اپنا ٹریک تبدیل کرتے ہوئے ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات کی طرف توجہ مرکوز کررکھی ہے۔