شعراءمعاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور نباض ہوتے ہیں جو اپنی شاعری سے معاشرے کو مثبت سوچ فراہم کرتے ہیں حکومت ان کی ہر سطح پر سرپرستی کررہی ہے:طاہر اقبال چوہدری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 18:46

وہاڑی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-حاجی محمد رفیق سے۔14مارچ۔2016ء)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماءاور ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے کہا شعراءاکرام معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور نباض ہوتے ہیں جو اپنی شاعری سے معاشرے کو مثبت سوچ فراہم کرتے ہیں حکومت ان کی ہر سطح پر سرپرستی کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی مرکز وہاڑی میں ملک کے نامور شاعر اور ادیب یونس متین کی نظموں پر مشتمل مجموعہ کلام کی تقریب پذیرائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس کتاب میں شاعر نے وسط ایشیاءکی موجودہ اور سابقہ صورتحال کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے جسے بے حد سراہا گیا اس موقع پر چیئر مین زاہد اقبال چوہدری،سجاد خان کھچی،سٹی کونسلرزشیخ محمد حسین، محمد صادق کاشی،شیخ جاوید کالا،زبیرا حمد جھارہ،احتشام الحق گوشی،وحید بلوچ،اشرف چینی خاں،ارشاد دیپالپوری،رانا عرفان،حاجی عبدالرحمن اور دیگر موجود تھے تقریب کا اہتمام ادب اجالا انٹرنیشنل وہاڑی پاکستان نے کیا تھا تقریب کی صدارت راشد تبسم کر رہے تھے جبکہ نقابت نوجوان شاعر ڈاکٹر ندیم اکبر ندیم کر رہے تھے تقریب میں ملک نامور شعراءاکرام طارق سندھی،علی حسین جاوید،شہزاد راﺅ،بہال پور سے ذیم رشید،نادر عریض،خالد محبوب،فیصل خیام،تنویر سیٹھی،الحاج رشید ارشد،ناصر حجازی،حارث جاوید،فیاض کمال،عابد رائے،رمضان خیال،ملازم حسین شیرازی،اسحق جالندھری نے اپنے اپنے کلام سے شرکاءکو محظوظ کیا اور داد وصول کی آخر پر زاہد اقبال چوہدری نے ایم این اے طاہرا قبال چوہدری اور عوامی مرکز کی طرف سے یونس متین کو بہترین نظموں کے مجموعہ پر ادب اجالا شیلڈ پیش کی