مصر کے وزیر انصاف کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیان دینے پر برطرف کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 14 مارچ 2016 19:00

مصر کے وزیر انصاف کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ ..
قاہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) مصر کے وزیر انصاف کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیان دینے پر برطرف کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصر کے وزیر انصاف کی جانب سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں دیے گئے گستاخانہ بیان نے ملک میں نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ مصر کے وزیر اعظم کی جانب سے ملک کے وزیر انصاف احمد الزند کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ احمد الزند کی جانب سے ایک ٹی وی پروگرام میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیان دینے کے ردعمل میں لیا گیا ہے۔ احمد الزند نے ایک ٹی وی پروگرام میں بیان دیا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر وہ (نعوذ باللہ) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی جیل کی سزا دلواتے۔ احمد الزند نے اپنے اس گستاخانہ بیان کا احساس کرتے ہوئے فوری معافی بھی مانگ لی تاہم ان کا یہ اقدام مصر کے وزیراعظم کو قائل نہ کر سکا۔ مصر کے وزیر اعظم نے بھرپور عوام احتجاج کے پیش نظر فوری طور پر احمد الزند کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :