پنجاب یونیورسٹی ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس،23پی ایچ ڈی synopsis کی منظوری

پیر 14 مارچ 2016 19:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس گزشتہ روزوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدار ت منعقد ہوا جس میں23 پی ایچ ڈی Synopses،20جائزہ رپورٹس ،27 پینل آف ایگزامینر،6توسیع کے کیسز اورمختلف نوعیت کے8کیسزکی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹرمحمد فخر الحق نوری، پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر، پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چاؤلہ، پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ،پروفیسر ڈاکٹرشاہد کمال، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی، پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبیں،پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، چیئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹرکنول امین اورایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر کامران عابدنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :