سعودی عرب کا حزب اﷲ کے ہمدرد مقیموں کو بے دخل کرنے کااعلان

مملکت حزب اﷲ کی ملیشیاؤں کے ہر ہمدرد، معاون اور مالی تعاون فراہم کرنیوالے شخص کے تعاقب کا ارادہ رکھتی ہے،سعوی وزارت داخلہ

پیر 14 مارچ 2016 19:03

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) سعودی وزارت داخلہ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ وہ حزب اﷲ کی ملیشیاؤں کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے ہر مقیم کی بے دخلی عمل میں لانے پر کام کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے سیکورٹی ترجمان نے بیان میں کہا کہ مملکت حزب اﷲ کی ملیشیاؤں کے ہر ہمدرد، معاون اور ان کو مالی تعاون فراہم کرنے والے شخص کے تعاقب کا ارادہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سعودی عرب نے خلیجی ممالک کی تعاون کونسل کی جانب سے حزب اﷲ کی ملیشیاؤں، ان کی قیادت اور ان کے زیرانتظامی ذیلی گروپوں سب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کی بھرپور تائید کی تھی۔ یہ فیصلہ ان ملیشیاؤں کے ارکان کی جانب سے دشمنانہ کارروائیاں جاری رکھنے، کونسل کے رکن ممالک کی سیادت، امن اور استحکام کی کھلی خلاف ورزیوں، متعدد عرب ممالک میں اخلاقی اور انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے منافی سرگرمیوں اور عرب قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے کے پیش نظر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :