ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن قومی اسمبلی کنور نوید سے رینجرز کی 6 گھنٹے پوچھ گچھ

muhammad ali محمد علی پیر 14 مارچ 2016 19:04

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن قومی اسمبلی کنور نوید سے رینجرز ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن قومی اسمبلی کنور نوید سے رینجرز کی 6 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے پوچھ گچھ کیلیے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کو رینجرز ہیڈکوارٹر طلب کیا گیا۔ کنور نوید سے رینجرز کی جانب سے 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جاتی رہی۔ اس دوران کنور نوید سے مختلف معاملات پر سوالات کیے گئے۔ رینجرز کی تفتیش کے بعد کنور نوید حیدرآباد روانہ ہوگئے۔