لائن لاسزکو پورا کرنے کے لیے ایس ڈی او واپڈا سب ڈوثرن چھانگامانگا کی اووربلنگ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 19:05

چھانگا مانگا(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-رانا محمدیوسف سے۔14مارچ۔2016ء) لائن لاسزکو پورا کرنے کے لیے ایس ڈی او واپڈا سب ڈوثرن چھانگامانگا بلوں میں زائد یونٹ ڈال کر اوربلنگ کرتا ہے صارفین کے سخت احتجاج کے باوجودکوئی شنوائی نہ ہوئی ہے ان خیالات کااظہار نمبردار میاں مختاراحمد چھچر نے پاکستان سے کیا انہوں نے کہا کہ ایس ڈی اوچھانگامانگا بجلی چوری میں ناکام ہوچکے ہیں جس سے صارفین کے بلوں میں ہرماہ زائد یونٹ ڈال دیئے جاتے ہیں کوئی صارف بل درست کرانے جاتا ہے تو زائد بل نکالنے کی بجائے قسط کردی جاتی ہے مختاراحمد نمبردار نے کہا کہ بہت زیادہ افرادکے بلوں میں اوور بلنگ کی ہے اگر بلوں سے زائدیونٹ نہ نکالے گئے تو ہم لیسکو واپڈا کے دفتر کے سامنے چک نمبر 33کے صارفین دھرنا دیں گے اور سخت احتجاج کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :