قبائل کے بہتر مستقبل کافیصلہ قبائلی عوام کی امنگوں ،خواہشات کے مطابق کیاجائیگا،اقبال ظفرجھگڑا

کامیابی سے جاری آپریشن ضرب عضب کی بدولت ہم امن واستحکام کے نئے دور میں داخل ہورہے ہیں , فاٹا میں امن لوٹ آیا ہے اور ٹی ڈی پیز کی واپسی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے ،اب تک 2,85,400 متاثرہ خاندانوں کو اپنے علاقوں میں واپس بھیج دیاگیاہے , اپریل میں اورکزئی اور کرم ایجنسی کے متاثرین کے 27 ہزار 5 سو53 خاندانوں کی اپنے علاقوں کو واپسی کا عمل مکمل کرلیاجائیگا،ٹی ڈی پیزکو ترجیحی بنیادوں پر ان کے گھروں کو باعزت طور پر بھجوانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،گورنرخیبرپختونخوا