آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کو کھلا چیلنج

muhammad ali محمد علی پیر 14 مارچ 2016 19:09

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کو کھلا چیلنج دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کو کھلا چیلنج دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کے سربراہ بھگوت نے بیان دیا تھا کہ نئی نسل کو ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کا نعرہ سکھانے کی ضرورت ہے۔ اس بیان کے جواب میں اسد الدین اویسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں نہیں لگاتا ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کا نعرہ، کیا کرلیں گے آپ؟ گلے پر چھری رکھ دو پھر بھی’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کا نعرہ نہیں لگاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :