عدالتی احکامات کے مطابق اپ گریڈ کیاجائے ٗتعلیمی اداروں میں تعینات اکاؤنٹنٹس کا مطالبہ

پیر 14 مارچ 2016 19:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء)فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریڑن ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی کے زیراہتمام تعلیمی اداروں میں تعینات اکاؤنٹنٹس نے مطالبہ کیاہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق انہیں اپ گریڈ کیاجائے ۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریڑن کے زیراہتمام ملک بھرکے تعلیمی اداروں میں تعینات اکاؤنٹنٹس نے فیڈرل سروسزٹربیونل میں اپیل کی تھی کہ انہیں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد ودیگروفاقی اداروں کی طرح گریڈ14سے گریڈ16میں اپ گریڈکیاجائے جس پرفیڈرل سروسزٹربیونل کے چیئرمین جسٹس سیدزاہدحسین اور ممبر جسٹس جاویداقبال کاسی نے 21جنوری 2016ء کوان کے حق میں فیصلہ سنایاتھاکہ 2ماہ میں اکاؤنٹنٹس کواپ گریڈکیاجائے تاہم وزارت دفاع،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، فنانس ڈویڑن ودیگروفاقی اداروں کی جانب سے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع سمیت دیگروفاقی اداروں نے عدالتی احکامات پرتاحال عملدرامدنہیں کیاہے جس پراکاؤنٹنٹس کوشدیدتشویش لاحق ہے اکاؤنٹنٹس نے وفاقی محتسب ٗچیف جسٹس آف پاکستان ،وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ عدالتی احکامات پرعملدرامدکرتے ہوئے انہیں اپ گریڈکیاجائے تاکہ مزیدمالی وذہنی پریشانی سے چھٹکاراحاصل ہو۔ قبل ازیں بھی ایف جی ای آئی کے اکاؤنٹنٹس کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی اورانہیں 2007ء میں اپ گریڈیشن نہیں دی گئی تھی جس پرانہوں نے عدلیہ سے انصاف مانگاتھاجس پرعدالتی فیصلے کے مطابق انہیں 2014ء میں گریڈ11سے گریڈ14حاصل ہواتھااور 7سال کامالی نقصان دیاگیاتھا۔