وارم اپ میچ میں پاکستان نے محمد حفیظ کے 75رنز کی بدولت سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دے دی
پاکستانی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے ٗسری لنکا کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 9وکٹوں پر 142رنزبنا سکی ٗ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے چار ٗ محمد عرفان نے دو اور وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا کپتان شاہد آفریدی کوئی رن نہ بنا سکے ٗ چاراوور میں بغیر کسی وکٹ کے چالیس رنز دیئے
پیر 14 مارچ 2016 19:14
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے محمد حفیظ کے 75رنز کی بدولت سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دے دی ٗ پاکستانی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے ٗسری لنکا کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 9وکٹوں پر 142رنزہی بنا سکی ٗ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے چار ٗ محمد عرفان نے دو اور وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ٗ کپتان شاہد آفریدی کوئی رن نہ بنا سکے ٗ چاراوور میں بغیر کسی وکٹ کے چالیس رنز دیئے ۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے تاہم لنکن ٹائیگرز مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں پر 142 رنز ہی بناسکی۔(جاری ہے)
دنیش چندیمل اور دلکارتنے دلشان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد عرفان نے دوسرے ہی اوور میں دلشان کو صفر پر پویلین بھیج دیا جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں چندیمل 30، تھریمانے 45، کپوگیرا14، اینجلے میتھیوز 10، سری وردانے 2، تھسارا پریرا 5، کولیسکرا 7 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کی جب کہ محمد عرفان اور وہاب ریاض ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، کپتان شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 40 رنز دیے۔اس سے قبل پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے محمد حفیظ کے برق رفتار 70 رنز کی ہدولت مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز بنائے۔ محمد حفیظ نے 49 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، شرجیل خان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 39 کے اجتماعی اسکور پر شرجیل خان 23 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ احمد شہزاد 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ سرفراز احمد نے 13 اور عمر اکمل نے 19 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر ناکام رہے اور پہلی ہی گیند پر اپنا کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔سری لنکا کی جانب سے تشارا پریرا نے 2 جبکہ دشھمانتھا چمیرا، رنگنا ہیراتھ اور سنا نائکے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.