وارم اپ میچ میں پاکستان نے محمد حفیظ کے 75رنز کی بدولت سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دے دی

پاکستانی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے ٗسری لنکا کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 9وکٹوں پر 142رنزبنا سکی ٗ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے چار ٗ محمد عرفان نے دو اور وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا کپتان شاہد آفریدی کوئی رن نہ بنا سکے ٗ چاراوور میں بغیر کسی وکٹ کے چالیس رنز دیئے

پیر 14 مارچ 2016 19:14

وارم اپ میچ میں پاکستان نے محمد حفیظ کے 75رنز کی بدولت سری لنکا کو 15 رنز ..

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے محمد حفیظ کے 75رنز کی بدولت سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دے دی ٗ پاکستانی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے ٗسری لنکا کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 9وکٹوں پر 142رنزہی بنا سکی ٗ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے چار ٗ محمد عرفان نے دو اور وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ٗ کپتان شاہد آفریدی کوئی رن نہ بنا سکے ٗ چاراوور میں بغیر کسی وکٹ کے چالیس رنز دیئے ۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے تاہم لنکن ٹائیگرز مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں پر 142 رنز ہی بناسکی۔

(جاری ہے)

دنیش چندیمل اور دلکارتنے دلشان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد عرفان نے دوسرے ہی اوور میں دلشان کو صفر پر پویلین بھیج دیا جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں چندیمل 30، تھریمانے 45، کپوگیرا14، اینجلے میتھیوز 10، سری وردانے 2، تھسارا پریرا 5، کولیسکرا 7 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کی جب کہ محمد عرفان اور وہاب ریاض ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، کپتان شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 40 رنز دیے۔اس سے قبل پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے محمد حفیظ کے برق رفتار 70 رنز کی ہدولت مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز بنائے۔

محمد حفیظ نے 49 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، شرجیل خان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 39 کے اجتماعی اسکور پر شرجیل خان 23 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ احمد شہزاد 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ سرفراز احمد نے 13 اور عمر اکمل نے 19 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر ناکام رہے اور پہلی ہی گیند پر اپنا کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔سری لنکا کی جانب سے تشارا پریرا نے 2 جبکہ دشھمانتھا چمیرا، رنگنا ہیراتھ اور سنا نائکے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔