ناقص سیکورٹی پرکالج انتظامیہ کی سرزنش

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 19:23

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ڈگری کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 333گ ب کا دورہ کیا اور ناقص سیکورٹی کی صورتحال سمیت کالج سکول ڈسپلن پر انتظامیہ کی سخت سرزنش کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک333گ ب اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پیرمحل کا دورہ کرکے سیکورٹی کی صورتحا ل سمیت کالج وسکول ڈسپلن اور اساتذہ کی حاضری کو چیک کرتے ہوئے غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کا حکم دیا چک نمبر333گ ب میں ہیڈمسٹریس کو سکول ڈسپلن بہتر کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے طلبہ اور عملہ کی حاضری کو مکمل کرنے کا حکم دیا جبکہ ڈگری کالج برائے خواتین پیرمحل میں درجہ چہارم کے ملازم کی غیر حاضری پر ساتھی ملازم کی طرف سے حاضری لگانے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار ملازم سے تحریری جواب طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :