دنیا کے ساتھ مل کر توانائی کا ضیاع روکنے کی اشد ضرورت ہے:رانا محمد اقبال

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 19:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے آرتھ آور پلیچنگ کی تقریب ہوئی جس میں سپیکر رانا محمد اقبال خاں مہمانِ خصوصی تھے جبکہ وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے بھی شرکت کی ۔تقریب میں شمعیں بھی جلائی گئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک عرصہ سے انرجی کے بحران میں مبتلا ہے ہمیں توانائی کا ضیاع روکنے کے لیے دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہونگے۔

(جاری ہے)

اس کے لیے ہمیں اقوام عالم کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔سپیکر نے کہا کہ دنیا بھر میں منایا جانے والا آرتھ آور اس بات کا غمازہے کہ زمین کو اس وقت جس قدر تحفظ اور اس پر پائی جانے والی نباتات ، سمندر اور پانی کو حفاظت کی اب جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ زمین کو آلودگی سے محفوظ کر کے ہم آئندہ نسلوں کو اچھا مستقبل دینا چاہتے ہیں۔بعد ازاں تمام شرکاء نے pledgeکیا کہ کرہ ارض کو آلودگی سے بچانے کے لیے ہم عملی اقدامات اٹھائیں ۔تقریب کے اختتام پر قومی ترانہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :