بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور معیشت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادار کررہے ہیں موجودہ حکومت انکی اہمیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرےگی۔گورنرپنجاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 19:41

بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور معیشت ..

حافظ آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-امجد پرویزچٹھہ سے۔14مارچ۔2016ء)گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کے ازالہ کے لئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے اور اس سلسلہ میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے جلد ملاقات کرکے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کروانے میں اپنا بھرپور اداکریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مسلم لیگ ن حافظ آباد کے ضلعی راہنما چوہدری نجیب الرحمن اور یورپ سے آئے اوورسیز پاکستانیوں کے راہنما رانا شفقت علی سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کے دوران کیا۔ گورنرپنجاب نے کہا بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور معیشت کو مستحکم بنانے میں ایک اہم کردار ادار کررہے ہیں اور موجودہ حکومت انکی اہمیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرےگی۔ اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ سمیت جو بھی مسائل ہونگے۔ انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے گی۔ اس موقع پر چوہدری نجیب الرحمن اور رانا شفقت علی نے گورنر کو اوورسیز پاکستانےوں کو درپیش مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا۔