عشق مصطفےﷺ کے بغیر ایمان کی تکمیل ناممکن ہے۔ ناموس رسالتﷺ پر ہم کوئی کمپرومائز نہیں کر ینگے۔علامہ کوکب نورانی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 19:41

عشق مصطفےﷺ کے بغیر ایمان کی تکمیل ناممکن ہے۔ ناموس رسالتﷺ پر ہم کوئی ..

حافظ آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء)ادارہ صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامع مسجد سیدہ فاطمة الزاہراؓ میں عظیم الشان عشق مصطفی ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے معروف معروف دینی، مذہبی سکالر علامہ کوکب نورانی نے کہا کہ عشق مصطفےﷺ کے بغیر ایمان کی تکمیل ناممکن ہے۔ جب تک ہمارے قلوب میں عشق مصطفیﷺ کے دیپ روشن نہیں ہونگے ۔

ا سوقت تک ہم دنیا و آخرت میں سرخرو نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ پر ہم کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے۔ آج غیر مسلم طاقتیں مسلمانوں ہماری نوجوان نسل کو دین اسلام اور محبت رسولﷺ سے دور کرنے کے لئے طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ ملک بھر میں فحاشی اور بے حیائی کو پھیلایا جارہا ہے۔تاکہ نوجوان نسل سے دینی و مذہبی غیرت کو ختم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ان حالات میں علماءو مشائخ کو چاہئے کہ وہ غیر مسلموں کی ان مذموم سازشوں کو مٹانے کے لئے میدان عمل میں نکل کھڑے ہوں۔کانفرنس سے جماعت اہلسنت کے مرکزی راہنما علامہ سید فدا حسین شاہ، اور جے ۔یو۔پی نورانی پنجاب کے صوبائی صدر بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں علامہ کوکب نورانی نے عالمی مبلغ اسلام پیر سید شبیر حسین شاہ حافظ آبادیؒ کے دربار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور بعد ازاں شیخ الحدیث علامہ محمد شریف رضوی کی وفات پر انکے اہلخانہ سے تعزیت بھی کی۔