حقیقی جمہوریت حقیقی نمائندوں سے ہی آتی ہے ملک کی خاطر فوج کی قربانیاں لازوال ہیں حلقہ 101میں ن لیگ کو کامیاب کروائیں گے:و فا قی سیکرٹری مو اصلات سا جد حسین چٹھہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 20:01

حقیقی جمہوریت حقیقی نمائندوں سے ہی آتی ہے ملک کی خاطر فوج کی قربانیاں ..

جامکے چٹھہ (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-چوہدری قیصراقبال وڑائچ سے۔14مارچ۔2016ء) و فا قی سیکرٹری مو اصلات سا جد حسین چٹھہ نے کہا حقیقی جمہوریت حقیقی نمائندوں سے ہی آتی ہے ملک کی خاطر فوج کی قربانیاں لازوال ہیں حلقہ 101میں ن لیگ کو کامیاب کروائیں گے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنی رہا ئش گاہ پر وائیاں والی کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا عوام دیانت دار اور محب وطن امیدوار کو ووٹ کی طاقت سے کامیاب کروائیں حلقہ پر کئی دہائیوں سے جاگیردرانہ نظام کے بادل ہر بار کی طر ح اس بار بھی چھٹ جائیں گے اس موقع پر وائیاں والی سے آئے وفد صاحبزادہ نا صر علی ،بشارت علی پنوار ،شہباز احمد طور ،سرفراز طور ،نواز نمبردار ،بہادر علی چیمہ ،یو نس رحمانی ،بو ٹا رحمانی نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت ساجد چٹھہ گروپ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہمارا ووٹ آپ کی امانت ہے بھر پور طر یقہ سے جسٹس (ر)افتخار چیمہ کو کامیاب کروائیں گے

متعلقہ عنوان :