بھارتی اداکارہ عرشی خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 14 مارچ 2016 20:11

بھارتی اداکارہ عرشی خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) بھارتی اداکارہ عرشی خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بھارت پہنچنے پر متنازعہ بھارتی اداکارہ عرشی خان کا بیان سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

عرشی خان نے پاکستانی ٹیم کو بھارت پہنچنے پر خوش آمدید کہا ہے۔ عرشی خان نے کہا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت کریں گی۔ عرشی خان نے اپنے چاہنے والوں اور کرکٹ کے چاہنے والوں کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت کرنے کی درخواست کی ہے۔ عرشی خان نے اپنے بیان میں پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کیلئے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :