وزیراعلیٰ شہبازشریف سے سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی سربراہی میں بلوچستان کے پارلیمانی وفد کی ملاقات
بلوچستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں، ان کی خوشحالی کیلئے ہم ہر طرح حاضر ہیں‘ وزیراعلیٰ کی بلوچستان کے پارلیمانی وفد سے گفتگو محمد شہباز شریف نے تعلیم کے شعبہ میں بے مثال اقدامات کئے جس سے قومی یکجہتی کو فروغ ملا ہے‘ پارلیمانی وفد بلوچستان
پیر 14 مارچ 2016 20:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی سربراہی میں بلوچستان کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اورہمیں ملکر اسے سنوارنا ہے ۔
چاروں صوبے ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں ۔پنجاب حکومت نے اپنے تعلیمی پروگرامز میں بلوچستان ،خیبر پختونخوا،سندھ،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے طلباء و طالبات کو بھی شامل کیا ہے اور اس ضمن میں خصوصی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ،دانش سکولز،لیپ ٹاپ سکیم،ہونہارطلباء و طالبات کے بیرون ملک مطالعاتی دوروں اور پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات دینے جیسے انقلابی پروگرامز میں پاکستان کی تمام اکائیوں کی شمولیت سے قومی یکجہتی ،یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ ملا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.