حقوق نسواں بل ہر اس عورت کیلئے ہے جس پر ظلم ہو، علماء کے تحفظات دور کرینگے‘ رانا ثنا اﷲ
مولانا فضل الرحمن لوگوں کو جاہ وجلال دکھانے کیلئے بیانات دیتے ہیں ویسے وہ گھر میں تابعدار شوہر ہیں پرویز الٰہی وزیراعلی پنجاب سے حسد میں جلتے رہیں گے، پنجاب بینک سکینڈل میں پرویز الٰہی کو ہتھکڑیاں لگ سکتی ہیں‘ وزیر قانون
پیر 14 مارچ 2016 20:20
فیصل آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اﷲ خان نے کہا ہے کہ حقوق نسواں بل صرف میاں بیوی کے تعلق تک محدود نہیں بلکہ یہ ہر اس عورت کے لئے ہے جس پر ظلم ہوا ہے، علمائے دین سے مشاورت کے بعد حقوق نسواں بل میں ترمیم کی جائے گی،مولانا فضل الرحمن لوگوں کو جاہ وجلال دکھانے کے لئے بیانات دیتے ہیں ویسے وہ گھر میں تابعدار شوہر ہیں ،چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلی شہباز شریف سے حسد میں جلتے رہیں گے، وہ جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پورے نہیں ہوں گے،پنجاب بینک سکینڈل میں چوہدری پرویز الٰہی کو ہتھکڑیاں لگ سکتی ہیں۔
فیصل آباد میں میڈیا اور نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اﷲ نے کہا کہ کیا عورتوں کے چہروں پر تیزاب پھینکا جانا چاہیے، کیا خواتین کی ہڈیاں توڑی جانی چاہئیں،اس قسم کے مسائل کی روک تھام کے لیے ہی ویمن پروٹیکشن بل لایا گیا ہے اورجو بھی اس بل کی خلاف ورزی کرے گا وہ قانونی شکنجے میں آئے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ علمائے دین سے مشاورت کے بعد حقوق نسواں بل میں ترمیم کی جائے گی اس کے لئے وزیر اعلیٰ نے کمیٹی قائم کر دی ہے جو علماء کے تحفظات کا جائزہ لے گی ۔
وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے حسد میں جلتے رہیں گے، وہ جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پورے نہیں ہوں گے۔ نیب پنجاب میں متحرک ہے، وہ نیب کوخود انکوائری کی دعوت دے رہے ہیں۔ نیب پنجاب بینک اسکینڈل پر بھی کام کرے گی، پنجاب بینک میں 50 ارب کا فراڈ پرویزالٰہی کے کہنے پر ہوا، اس اسکینڈل میں چوہدری پرویز الٰہی کو ہتھکڑیاں لگ سکتی ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی بغاوت کے حوالے سے رانا ثنا اﷲ خان نے کہا کہ حکومت کو کراچی کا امن عزیز ہے چاہے وہ ایم کیو ایم کی صفائی سے ہو یا کچرے کی صفائی سے ہو۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے وزیرقانون راناثنااﷲ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن گھر میں تابعدار شوہر ہیں، تحفظ نسواں قانون میں ترمیم کرکے مولانا کو کڑے سے مستثنیٰقرار دیں گے ۔رانا ثنا اﷲ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن لوگوں کو جاہ وجلال دکھانے کیلئے بیانات دیتے ہیں ویسے وہ گھر میں تابعدار شوہر ہیں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.