بلوچستان کے پارلیمانی وفد کی وزیراعلیٰ شہبازشریف کے وژن کی تعریف

پنجاب کے تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات بے مثال ہیں

پیر 14 مارچ 2016 20:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی سربراہی میں بلوچستان کے پارلیمانی وفدنے ملاقات کے دوران پنجاب کے تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ، دانش سکولز اور دیگر تعلیمی پروگرامز میں بلوچستان کے طلبا و طالبات کے علاوہ دیگر صوبوں کے طلبا و طالبات کیلئے خصوصی کوٹہ مقرر کرنا لائق تحسین اقدام ہے اور اس سے صوبوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور یگانگت کو فروغ ملا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی وفد کے اراکین نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پنجاب تعلیم کے میدان میں نمایاں ترقی کر رہا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں تعلیمی شعبے میں بے پناہ کام ہو رہا ہے۔ شہبازشریف نے پنجاب کو ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ بنانے کیلئے جو تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں وہ نہ صرف بے مثال ہیں بلکہ دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :