یمن کا تعز شہر کو آزاد کرانے کا مشن مکمل،باغیوں کے ٹھکانے پر بمباری

عوامی مزاحمت کاروں نے شہر کے شمال مغربی جانب متعدد حملوں کو پسپا کر دیا

پیر 14 مارچ 2016 20:24

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) یمن میں تعز شہر کا محاصرہ ٹوٹنے کے بعد اتحادی افواج کے طیاروں نے شہر کے شمالی علاقے الکسارہ میں مسلح ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔اس دوران فوجی ذرائع نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ عوامی مزاحمت کاروں نے شہر کے شمال مغربی جانب متعدد حملوں کو پسپا کر دیا. شہر کے مشرقی حصے میں عوامی مزاحمت کاروں کی پیش قدمی کے دوران شدید جھڑپیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل تعز کے گورنر علی المعمری نے اعلان کیا تھا کہ تعز کے مغربی حصے میں آئینی حکومت کی جانب سے واپس لیے جانے والے علاقوں میں.. سرکاری فوج نے سرکاری اور عسکری عمارتوں اور تنصیبات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔المعمری نے واضح کیا کہ سرکاری فوج کے نائب سپریم کمانڈر کی جانب سے بریگیڈ 35 کے کمانڈر کو ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ تمام سرکاری تنصیبات اور عمارتوں پر فوجی اہل کاروں کو تعینات کردیا جائے.. جس کے بعد الحصب کے علاقے میں بریگیڈ کے مرکزی کیمپ اور تعز یونی ورسٹی میں فوجی اہل کاروں کی تعیناتی کا آغاز ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :