انقرہ دھماکے کی کوریج، ترک عدالت نے فیس بک، ٹویٹر پر پابندی عائد کردی

پیر 14 مارچ 2016 20:40

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) انقرہ کی ایک عدالت نے ترک دارالحکومت میں ہونے والے کار بم دھماکے کے بعد اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے پر ویب سائٹس فیس بک اورٹویٹر کو بلاک کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کے مقامی میڈیا کے مطابق ملک بھر سے انٹرنیٹ صارفین کو ان ویب سائٹس کے استعمال میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ترکی نے پچھلے سال کے دوران بھی بائیں بازو کے شدت پسندوں کی جانب ایک سرکاری پراسیکیوٹر کو گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کی تصاویر شائع ہونے کے بعد ٹویٹر پر پابندی لگا دی تھی۔واضح رہے کہ اتوار کے روز ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور 75 سے زائد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :