اسد رجیم جنگ بندی سے فائدہ اٹھانے سے گریز کرے،جان کیری

شامی حکومت جنگی کارروائیاں روکنے سے متعلق تمام حدود نہ پھلانگیں ،امریکی وزیرخارجہ کا انٹرویو

پیر 14 مارچ 2016 20:44

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء)امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نے شامی صدر بشارالاسد کی حکومت اور روس سمیت ان کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں اپنے مقاصد کے لیے جنگ بندی سے فائدہ اٹھانے سے گریز کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ بات اپنے ایک انٹرویومیں کہی ،انھوں نے کہا کہ اگر رجیم اور اس کے حمایتی یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ہر طرح کا امتحان لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بعض علاقوں میں جنگ بندی پر عمل درآمد کو محدود کرسکتے ہیں،یا ایسا طرز عمل اختیار کرتے ہیں کہ جس سے شام میں جنگی کارروائیاں روکنے سے متعلق ان کے عزم کے بارے میں سوالات پیدا ہوں تو وہ غلطی پر ہوں۔امریکی وزیر خارجہ نے شامی حکومت اور اس کے حامیوں کو خبردار کیا کہ وہ جنگی کارروائیاں روکنے سے متعلق تمام حدود نہ پھلانگیں اور ان کی جانب سے جاری خلاف ورزیوں سے امن عمل کو نقصان پہنچے گا۔