کراچی میٹرک بورڈ کاایڈمٹ کارڈز، ڈیٹ شیٹ اور سینٹر لسٹ 16مارچ2016 سے جاری کرنے کا اعلان
پیر 14 مارچ 2016 20:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے نویں ، دسویں سائنس اور جنرل ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے ایڈمٹ کارڈز، ڈیٹ شیٹ اور سینٹر لسٹ 16مارچ2016 سے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاکBسے صبح ساڑھے9بجے سے شام 5بجے دیئے گئے شیڈول کے مطابق حاصل کر سکتے ہیں۔
جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں نہ ملنے کی صورت میں22مارچ کو فیس چالان کی سلپ اور گزشتہ ایڈمٹ کارڈ کی کاپی کے ہمراہ بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن بلاک Aکمرہ نمبر5سے رابطہ کر سکتے ہیں۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق 16مارچ کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آبا۔ 17مارچ کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی۔
18مارچ کو صدر، لیاری، کیماڑی بلدیہ، سائٹ، اورنگی۔19مارچ کو ملیر، گڈاپ، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی حاصل کر سکتے ہیں ۔ پروفیسر انوار احمد زئی نے مزید کہا کہ 18مارچ 2016کو امتحانی مراکز کا سامان بھی ایگزامینشن اسٹور بورڈ آفس سے متعلقہ مراکز کے سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ ایڈمٹ کارڈلینے کیلئے طلباء و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ نہ بھیجیں جبکہ ریگولر طلبہ و طالبات اپنے ایڈمٹ کارڈ متعلقہ اسکولوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ انرولمنٹ کارڈز کیلئے بھی اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ 16مارچ سے اوپر دیئے گئے شیڈول کے مطابق انرولمنٹ سیکشن سے حاصل کر سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.