چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچہ بازیاب کرلیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 21:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء ) چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے بھاٹی گیٹ علاقے میں زیادتی کی غرض سے لائے گئے ایک بچے حیدر و کو بازیاب کرکے مقدمہ درج کرادیا ہے۔

(جاری ہے)

چائلڈ پروٹیکشن بیورو ٹیم نے چند روز قبل دو بچوں علی رضا اور علی کو تحویل میں لیا تھا جنہوں نے انکشاف کیا تھا کہ بھاٹی گیٹ میں پرندہ مارکیٹ کے قریب جھگیوں میں اکرم مولوی،ذیشان کراچی والا اور رضا چھوٹے بچوں کو جھگیوں میں لا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے علاوہ نشہ آور اشیاء کے استعمال پر بھی مجبور کرتے ہیں ۔بچوں کی نشاندہی پر چائلڈ پروٹیکشن نے پولیس کی مدد سے اس جگہ پر چھاپا مار کر تینوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :